ابنا: افغانستان کے صوبہ غزنی کے گورنر کے ترجمان نے کہا ہے کہ آج صبح مولوی "عبدالظاہر" کو اندر شہر میں ان کے گھر کے سامنے نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر قتل کردیا۔ صوبے غزنی کے گورنر کے ترجمان نے کہا کہ مولوی " عبدالظاہر " کو افغانستان کی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کی بنا پر قتل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب طالبان کے ایک ترجمان نے اس قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ یادرہے کہ اس سے قبل بھی طالبان نے افغانستان کے صوبے غزنی میں کئی عالم دین کو قتل کیا ہے۔
.......
/169